ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان وڈیو کال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے چین اور روس کے صدور میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کیلیے فائدہ مند رہا۔