بھارت: پوسٹ مارٹم کیلیےلایا گیا شخص زندہ ہوگیا

31

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا شخص زندہ ہوگیا ۔ پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا ، اس دوران مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔ مردہ قرار دیے گئے شخص کے زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔ مریض کے اہل خانہ نے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مریض کو مردہ قرار دیے جانے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔