ہمارا سلوگن روشن چمکتا دمکتا گلبرک ٹاؤن ہے ‘نصرت اللہ

72
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فائونڈیشن کی بنیاد رکھ کام کاآغاز کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے سربراہی میں جاری ہے ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک ہائی ماکس پولوں کی تنصیب کے کام کا آغاز چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی چیئرمین عظیم اللہ حسینی، وائس چیئرمین عرفان شاہ،X.E.N ایم اینڈ ای محمد یاور کے ہمراہ فاؤنڈیشن کی بنیاد کے موقع پر کاموں کا جائزہ لیا اور بدست چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین نے فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ کر کام کا آغاز کر دیا ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک 34 ہائی ماکس پول لگائے جا رہے ہیں جس سے گلبرگ ٹاؤن کا ایک وسیع علاقہ روشن ہوگا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہماری عین ذمہ داری ہے عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنے کے لیے میں اور میری پوری ٹیم کوشاں ہے ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک میسر ہوں ہارٹ ڈیزیڈ سے بھائی جان چوک تک بلاک 15 بلاک 14 بلاک 9 اور بلاک 7 کے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے روشنی کی بحالی سے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور اسنیچنگ کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگئی ہمارا سلوگن ہے روشن چمکتا دمکتا گلبرک ٹاؤن کے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولیات میسر کر رہے ہیں جس کو ھم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ادا کر رہے ہیں ۔