جمیل الدین عالی اردو زبان کے محسن ہیں‘ڈاکٹر ضابطہ خان

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمیل الدین عالی اک ہمہ جہت شخصیت تھے وہ اردو زبان کے محسن ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی جامعہ اردو میں جمیل الدین عالی کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ اُن کی علمی قابلیت اور دانش وارنہ شخصیت زمانہ معترف ہے اور اسی لیے اُن کے چاہنے والے اُنہیں جمیل الدین عالی کے بہ جائے عالی جی کہہ کے پکارتے تھے۔