اسپیکر سندھ اسمبلی کا ایوان میں وزراکی عدم موجودگی کا نوٹس

40

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اسپیکرسید اویس قادرشاہ نے ایوان میں وزراکی عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ایوان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ منگل کو جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو وزراکی تعداد خاصی کم تھی جس پر اسپیکر نے کہا کہ وزرااپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ان کی اس بات کورولنگ نہ سمجھیں بلکہ یہ ہدایت ہے۔