کراچی(اسٹاف رپورٹر )ملیر الفلا ح میںغیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر ہالٹ رفاہ عام سوسائٹی مکان نمبر ای 2بی کے قریب گھر سے لڑکی اور لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولین کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر اور 20سالہ لڑکے کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔واقع غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیکر مقتولہ کے والد اظہر ولد ڈاکٹر سلیم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ لڑکا رات کے وقت لڑکی سے ملنے اسکے گھر آیا تھا، لڑکی کے والد نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ لیا، جس کے بعد لڑکی کے والد نے دونوں کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دو بچے ہیں اور مقتولہ نے حالیہ دنوں میں اپنی تعلیم چھوڑ دی تھی۔ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقیقت کا پتہ چل سکے۔پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔