استنبول: ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔