کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

124

کراچی: میئرکراچی مرتضی وہاب نے پولیس چیف سے شہر قائد میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس چیف نے میئرکراچی کی درخواست کے بعد پولیس آفسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ کراچی کی دیواروں پر وال چاکنگ سمیت غیرضروری پیٹنگز  اور  اشتہارات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام نے مزید کہاکہ کراچی میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا، لہذا شہری کراچی کی دیواریں گندی کرنے سے اجتناب کریں۔