راولپنڈی :پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، فضا میں ہی رہتے ہوئے طیاروں نے ری فیولنگ کا عمل مکمل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ جے ایف 17 طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری تھی اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھی بھرا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کثیر قومی فضائی جنگی مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے، مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پاکستان ائیرفورس ( پی اے ایف )کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جے ایف17 طیاروں کی خاصیت یہ ہےکہ طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔