تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے: فیصل جاوید

144

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے ،معیشت کا حال بدترین ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے، حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہیں ،عمران خان جیل سے باہر آئیں گے، اس دن ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے، سال کا سیاہ دن 8 فروری آرہا ہے، یوم سیاہ پوری قوم منائے گی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جھوٹا کیس  ہے ہائیکورٹ سے یہ کیس ختم ہو جائے گا، ہم یہ تو نہیں کہتے کہ حکومت گرا دو، ہم تو انصاف چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانئ پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں۔