روالپنڈی:پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں پاگل کتوں نے چند گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 39 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال سے طبی امداد فراہم کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ بازار اور گردونواح میں پاگل کتوں نے کئی افراد کو کاٹا، لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی دیکھنےمیں نہ آئی، زخمیوں میں زیادہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
ایسے میں عوام کاکہنا ہےکہ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اور انہیں محفوظ بنایا جائے، پنجاب حکومت دیگر چیزوں میں آئے روز سہولیات فراہم کررہی ہوتی ہےلیکن اس معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی ہے۔
خیال رہےکہ سندھ میں بھی کتوں کے کاٹنے کے کئی کیسز رپورٹ ہوتےہیں ، لیکن سندھ حکومت کوئی توجہ دینے کے بجائے سپریم کورٹ کا آرڈر دکھاتی میں جس میں کتوں کومارنے کے حوالے سے منع کیا گیا ہے۔