وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2025 میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے اپنی پہلی ترجیح میں موٹر وے ایم6 رکھی ہے، ہم موٹر وے ایم 6 کو پاکستان کی سڑک سمجھتے ہیں، یہ موٹر وے صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو حکومت برسرِ اقتدار رہی وہ موٹر وے ایم 6 نہ بنانے کی ذمے دار ہے، پاکستان کی کوئی سڑک موٹر وے ایم 6 سے زیادہ اہم نہیں۔
وزیرِ نجکاری کا کہنا تھا کہ ایم 6 سکھر سے حیدر آباد تک نہیں ہو گی، اسے کراچی لے کر جائیں گے۔