ٹھٹھہ: نوجوان نے خودکشی کرلی

44

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔