کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے عابد بہیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے 21 دن قبل 14 سالہ نویں جماعت کا طالب علم عابد علی بہیو کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا تھا، ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی کشمور کے آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہم 2 مرتبہ ایس ایس پی سے ملے لیکن پھر بھی ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور ایف آئی آر داخل ہونے کے باوجود ایس ایچ او بی سیکشن نے اب تک کارروائی نہیں کی، قاتل ظہورگھوم رہے ہیں، انہیں گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کریں گے لیکن آپ کو پیسے دینا ہوں گے، ایک موبائل کے 10 ہزار روپے دینا ہوں گے، اتنی موبائلیں نکالیں گے، ہم غریب لوگ ہیں، اتنے پیسے کہاں سے لائیں؟ ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے ساتھ انصاف کریں، اگر عابد علی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔