واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان امریکی مرکزی شہر واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا جو امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت کرتا تھا، جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ روی تیجا کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔