حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ حکومت کی تعاون سے نہیں بلکہ عوام کی مالی امداد سے چل رہے ہیں، پھر حکومت کیوں مدارس سے خائف ہے ،دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے اشاروں پر مدارس عربیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں، ہم مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ہر دور میں مدارس عربیہ کے طلبہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔