کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹری جنرل(سندھ)حنیف گوہر،کورکمیٹی کے اراکین سید مظہر علی ناصر،ملک خدا بخش،مرکزی ترجمان گلزارفیروز نے بزنس کمیونٹی کے ممتاز لیڈر ایس ایم منیرمرحوم کی اہلیہ اوریو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ، ایس ایم عمران اورایس ایم عرفان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی افسوس کیا ہے۔یو بی جی رہنمائوں نے سرپرست اعلی یو بی جی ایس ایم تنویر سے انکی والد ہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اور کہا کہ دین فیملی کے لئے یہ انتہائی ناقابل تلافی نقصان ہے، تاجر برادری جس طرح ایس ایم منیر کا والد کی طرح احترام کرتے تھے اسی طرح بیگم ایس ایم منیر بھی بزنس کمیونٹی کیلئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں اور بیگم ایس ایم منیر کی وفات تاجر و صنعتکاروں کے لئے بہت بڑا نقصان اور سانحہ ہے۔