پی ایم ای ایکس میں 41.488 بلین روپے کے سودے

75

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 41.390 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32،284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.643 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 11.157 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.851 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.707 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.659 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.381 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.309 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 715.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 458.641 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 193.891 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 106.189 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 97.278 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 95.718 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 12.682 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 46 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 98.483 ملین روپے رہی۔