کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی ٹائون کو کراچی کا ماڈل ٹائون بنا رہے ہیں ۔عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے پاری قوت کے ساتھ کام کیا جائے ۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے ٹائون کے افسران کی ہفتہ وار میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں روڈ بارہ ہزار کو خوبصورت بنانے کیلیے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اسی طرح ہر یوسی میں پارکوں کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے اور اجڑے تباہ حال پارکوں کوآباد کیا جارہا ہے ۔عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جلد از جلد انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی ۔