جناح اسپتال کے 3گارڈز کی ایمانداری‘خاتون کی قیمتی اشیا‘رقم لوٹادی

56

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے ہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ صدر کے علاقے جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا تھا ۔