ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ ‘2بھائی قتل‘3شدید زخمی

39

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہارون آباد میں مسلح افراد کی کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدودسائٹ ایریا ہارون آباد شوکت اسلام مسجد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی رہائشی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بھائی زخمی ہو گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بھائی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز جاں بحق اور زخمی افراد کے بچوں کا محلے میں کچھ لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد لوگوں نے صلح کرادی تھی۔پولیس کے مطابق اہلخانہ کو شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے لڑکے وہی ہیں جن سے کل جھگڑا ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔شفیع اللہ نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، ہم پانچوں بھائی سرکاری ملازم ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کے بیانات میں تضادہے، پہلے بھائیوں کے درمیان آپس کا جھگڑا کا معلوم ہوا، اب کہہ رہے ہیں باہر سے لوگ آئے تھے جو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ گھر میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ قرار دیا ہے ۔