کراچی سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ‘مقدمہ درج

32

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا ہے، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف قائد آباد کے رہائشی اللہ یار کو کشمور میں ہنی ٹریپ کیا گیا ہے، مغوی کی رہائی کے لیے تاوان کی وڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی ہے، جس میں اللہ یار نامی شخص کو کچے کے علاقے میں یرغمال بنا یا ہوا ہے۔