پولیس سے مقابلوں میں2ڈاکومارے گئے

33

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو مارے گئے زخمیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدو دنارتھ کراچی سیکٹر 5C-3 مڈ ایشیا اسکول امام بارگاہ کے قریب کمرشل ایریا میں دو دھ کی دکان پر واردات کے دوران پولیس اور ڈاکو کے درمیان مقابلہ ہوا،ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو کو زخمی ہوگیا ۔