روسی فوج کا یوکرینی دارالحکومت پر حملہ‘ 3افراد ہلاک

34
یوکرینی دارالحکومت پر روسی حملے کے باعث عمارت اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے
یوکرینی دارالحکومت پر روسی حملے کے باعث عمارت اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں صنعتی مقامات کو کو نقصان پہنچا اور کئی مکانات میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے صبح سویرے 39 شاہد ڈرون اور 4بیلسٹک میزائل لانچ کیے ۔ فضائی دفاعی فورسز نے ان میں سے 2میزائلوں اور 24 ڈرون کو مار گرایا۔