سندھ میں پانی کے بحران میں اضافہ: کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام التوا کا شکار

78
Water crisis

کراچی :سندھ حکومت کی نااہلی مزید کھل کر سامنے آگئی، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے سے ملتوی  ہے،  جس کی وجہ سے  سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، کراچی سمیت  حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے کافی اذیت کا شکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 8 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی ادھورا ہے، جو گزشتہ ایک ماہ سے ملتوی ہے، کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے نکلنے والے کلری بگھاڑ فیڈر میں پانی کی کیپیسٹی بڑھانے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا گیاتھا۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے 20 دسمبر سے 13 جنوری تک 24 دن کے لیے کے بی فیڈر پانی کے لیے بند کرایا گیا تھا، ان 24 دنوں میں 45 آرڈیز یعنی 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا جو اس وقت تک صرف 25 آرڈیز 5 کلومیٹر کا کام بھی آدھا کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ  36 کلومیٹر اور 190 آرڈیز  پر مشتمل اپر کے بی فیڈر  پی سی ون کے مطابق 2027 تک مکمل ہونا ہے۔