پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

135

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،  کے ایس ای 100 انڈیکس 939 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آٹوموبائل، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان بڑھا، جس نے کاروباری سرگرمیوں میں مزید تیزی پیدا کی۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2025 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار اور ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔