اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود بھی این آر او لے کر جیل سے باہر ہوتے، عمران خان نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر اس وقت پی ٹی آئی ہماری بات مان لیتی تو آج عمران خان بھی اس سے استثنا ہوتے، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے تھا، مذاکرات میں ملکی مفاددونوں فریقوں کا اپنا اپنا مفاد پوشیدہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حالات خراب ہونے کے امکانات ہیں۔