سردیوں میں فالج سے بچنے کے طریقے

135

پشاور: طبی ماہرین نے سردیوں میں فالج سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرفرد سردی میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے خصوصی طور پر گرم کپڑوں کا استعمال کرے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقے غیرمعمولی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی بدولت سردی سے متاثر ہونے والے لوگوں میں فالج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سخت سردی کے باعث خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،سردی میں رات گئے اٹھنے والے لوگ بے احتیاطی کی وجہ سے فالج جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ فالج جیسی بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان گرم چیزوں کا استعمال کرے، روزانہ کی بنیا د پر شہد ، بھنے ہوئے چنے  اور گوند پیس کر صبح گرم دودھ کےساتھ پی لے تو صحت کے لیے اچھا ہے، گرمیوں میں تیل کی مالش کا استعمال کو یقینی بنایا جائے، گرم پانی کا استعمال کیا جائے، ڈرائی فروٹ سمیت دیگر موسمی پھلوں کو کھایا جائے۔