آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، علی امین گنڈاپور

105

ڈی آئی خان:وزیراعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  علی امین گنڈاپور کاکہنا  ہے کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ  بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان و بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی، چوروں اور قابض حکومت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے، جس کے لیے ہم مذاکرات کرنےپر راضی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کاکہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کبھی بھی ملک کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔