ریاض‘ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے‘ مصدق ملک

98

ریاض (سید مسرت خلیل) وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اس کا شمار گولڈ اورکاپر جیسے بڑے معدنی ذخائر رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے اور پاکستان اپنے معدنی وسائل کو بروئے کار لاکر معاشی بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری فیوچر منرلز فورم کے تیسرے روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے معدنیات کے حوالے سے دنیا کو ایک جگہ پر جمع کرکے قدرتی وسائل کے مستقبل کے حوالے سے جو لائحہ عمل دیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اس سے دنیا بھر کے ممالک نا صرف تعاون کو فروغ دیں گے بلکے تجربات کی روشنی میں آگے بھی بڑھیں گے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنی ذخائر سے مالا مال ملک ہے، ریکوڈک سونے اور چاندی کی سب سے بڑی مانز ہے، جس میں پوری دنیا دلچسپی لے رہی ہے۔ بلوچستان میں معدنی وسائل کے حوالے سے وقافی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو عالمی فورمز سمیت بین الاقوامی معدنی ذخائر تک رسائی دی جائے تاکہ وہ ان سے تجربات حاصل کرکے اپنے صوبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔