کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ پالیسی جاری کردیا گیا ہے، جس میںغیر ملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گیارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتے داروںدوستوں سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق مقامی اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں 90 دن کے قیام کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس میں غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے بطور سہولت ایک نیا ویزا شروع کیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گیارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ پالیسی اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پاکستانیوں کو بھی مستفید ہونے کا موقع مل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویزے کے حصول میںدرخواست دہندگان کو رشتے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جن میں شادی یا پیدائشی سرٹیفکیٹ وغیر شامل ہیں، اس ویزے کے لیے احباب بھی شامل ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کی درست وجوہات پیش کرنے ہوں گے، مثلاً اہم تقریبات میں شرکت کرنا یا قریبی ساتھیوں کے ساتھ جزوقتی کا قیام ہوگا۔
ویزے کے حصول کے لیے ”GDRFA“ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ پالیسی کے مطابق مطلوبہ دستاویزات میں پاسپورٹ،2 حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، سروس یا کاروبار سے متعلق ثبوت، جس میں تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، شراکت کا معاہدہ، یا کاروباری لائسنس درکار ہیں۔ درخواست دہندگان کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا لازمی ہے۔