اسلام آباد:پاکستان نے بھی ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی، مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی نے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے چاند گاڑی بھیجنے کیلیے تیاریاں تیز کرتے ہوئے 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی بنانے پر کام شروع کیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا، اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔