نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ

114
South Punjab a province

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا  ہےکہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ  مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ گیلانی لا کالج کا معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا، دور حاضر میں اگر آگے بڑھنا ہے تو تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسانوں کو نہیں پوچھا جاتا،تعلیم سے انسان کی شناخت ابھر کر آتی ہے۔