پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سے مسلم لیگ ن کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، کچھ شرپسندھ عناصر مذاکرات ناکاما بنانے پر عمل پیرا ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے اپوزیشن کافی متحرک ہوگئی ہے۔