لاہور:پنجاب کا دارالحکومت اورکراچی میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرارہیں،آلودہ شہروں کی فہرست میں باغوں کاشہر لاہورپہلے نمبر پر آگیا، لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 657 کی بلندیاں چھونے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیوآئی) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی کا بھی فضائی معیارمضرہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست گلشن اقبال،دوسرے نمبر پر کورنگی اور تیسرے نمبر پر شاہرہ فیصل موجود ہے۔
خیال رہےکہ پنجاب حکومت کے اقدامات کی وجہ لاہور کاآلودگی میں نواں نمبر تھالیکن موجودہ رپورٹ میں دوبارہ سے لاہور آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر موجود ہے۔