اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔