حیدرآباد:نسیم نگر پولیس نے منشیا ت فروش دھرلیا،چرس برآمد

111

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نسیم نگر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے دوران پیٹرولنگ المصطفیٰ ٹرسٹ عبداللہ گارڈن کے قریب منشیات فروش نوید گوپانگ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، منشیات فروش کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزم کے خلاف نسیم نگر پولیس نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کرلیا ۔