سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مبارکباد

43

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر راؤ ظفر سعید راجپوت نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے نومنتخب صدر احسن جتوئی، سیکریٹری محمد رمضان جمالی نائب صدور ذوالفقار علی ڈھوٹ اولمپین قمر ابراہیم اور اسلم خان نیازی ایسوسی ایٹ سیکریٹری آصف احمد خان جوائنٹ سیکریٹری اعجاز احمد کھوکر اور کوآرڈینیٹر اولمپین کامران اشرف کو مبارکباددیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب عہدیداروں نے ماضی میں بھی ہاکی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اس قومی کھیل کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عہدیدار کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے اور سندھ میں ہاکی کے فروغ کے لیے کام کریںگے انھوںنے مزید کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تربیت کی ضرورت ہے۔