لائیو اسٹاک ایکسپو ، کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ روپے کے 2بچھڑے ہلاک

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔