کراچی( رپورٹ منیر عقیل انصاری ) ایکسپو سینٹر میں جاری لائیواسٹاک نمائش میں رات گئے کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے نمائش میں لائے گئے 2 قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔
کراچی ایکسپوسینٹر میں جمعہ کے روز تین روزہ لائیواسٹاک کی نمائش کا آغاز ہواتھا جہاں پر رات گئے حادثہ پیش آیا ہے، کیٹل فارم میں موجود جانوروں کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں 2 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے مویشیوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کیا تھا۔
واضح رہے کہ لائیواسٹاک ایکسپو میں سندھ بھر سے لائے جانے والے دو ہزار سے زائد مختلف نایاب نسل کے جانور، سیکڑوں پرندوں اور مچھلیوں کی نایاب نسل کے علاوہ میوزیکل کنسرٹ، قوالی اور فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔