وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین پاونڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کا انتظار کرنے والے کل رو کیوں رہے تھے؟تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں،190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 100 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں، پی ٹی آئی والوں کے عجیب و غریب سوالات ہیں،عمران خان خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو بین الاقوامی میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے۔