کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہاہے کہ عمران خان نے ریاست کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔