ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16فٹبال ٹورنامنٹ ڈی ایف اے سائوتھ یلو کی فتح

32

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ ،ڈی ایف اے ساؤتھ یلو گرین نے ڈی ایف اے کورنگی کو 12-2 سے ، ڈی ایف اے ساؤتھ وائٹ گرین نے ڈی ایف اے سینٹرل کو 5-0 سے ہرایا ۔ ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میںگزشتہ روز ملیر کینٹ میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں ڈی ایف اے ساؤتھ گرین نے ڈی ایف اے کورنگی کو 12-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈی ایف ساؤتھ گرین کی جانب سے امیر نے 3 بخشی ، رافع اور ابراہیم نے 2، 2 اکرم ، انس اور احسان نے ایک، ایک گول کیا جب کہ دوسرے میچ میں ساؤتھ وائٹ گرین نے اپنے دوسرے کھیلے گئے میچ میں ڈی ایف اے سینٹرل کو 5-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔