اجارا کیپیٹل اور نووینٹا فارما نے سیرل پاکستان کے حصص حاصل کر لیا

24

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) کمپٹیشن کمیشن آف (سی سی پی) نے اجارا کیپیٹل پارٹنرز لمیٹڈ اور نووینٹا فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے سیرل پاکستان لمیٹڈ میں 90.61 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ سی سی پی نے اس ٹرانزیکشن میں ‘دواسازی کی مصنوعات’ کو متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔سی سی پی فیز 1 جائزہ سے ظاہر ہوا کہ سیرل پاکستان متعلقہ مارکیٹ میں کم مارکیٹ شیئررکھتی ہے اس لئے یہ ٹرانزیکشن حصول کْنندگان کے لئے مارکیٹ میں بالادست پوزیشن حاصل کرنے کا باعث نہیں بنے گی۔ پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر ایک ریگولیٹڈ فریم ورک کے اندر کام کرتا ہے، جس میں نئے داخلے ہونے والوں کیلئے ریگولیٹری منظوری اور بھاری سرمائے جیسی ضروریات کا سامنا پڑ سکتا ہے۔