کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر زونگ فورجی نے جدید ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے کے لیے پارک ویو سٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصدپارک ویو سٹی کوا سمارٹ اور ڈیجیٹل طور پر منسلک رہنے کے لیے ایک ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔اس شراکت داری کے تحت زونگ بزنس سلوشنز ابتدائی طور پر شہر کے وسط میں بسنے والی کاروباری برادری کو ڈی آئی سی ٹی اور کلائوڈ جیسی مرضی کے مطابق ٹیکنالوجی سروسز پیش کرے گا جبکہ یہ منصوبہ مستقبل قریب میں رہائشی صارفین تک بڑھایا جائے گا۔زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر ہوو جونلی نے کہا کہ ،’’یہ اقدام بزنسز اور رہائشی دونوںطبقات کے لیے ڈیجیٹل طور پر مربوط طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے زونگ فورجی کے عزم کا اظہار اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں ایک رہنما کے طور پر اس کی پوزیشن کو تقویت دیتاہے۔یہ شراکت داری جدید ترین ڈیجیٹل حل کے ساتھ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔