کراچی یونائٹیڈ اوراسماعیل میموریل گل زمین فٹبال کپ کے فائنل میں

92

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں کراچی یونائٹیڈ اور اسماعیل میموریل نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل ککری گراؤنڈ میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا، جس میں کراچی یونائیٹیڈ نے کابل اسپورٹس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دوسرا سیمی فائنل حیدری گرائونڈ میں اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ محمدن کھیلا گیا جس میں اسماعیل میموریل حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل زمین فٹبال کپ کے آرگنائزر خضر خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال کپ کا انعقاد بڑا چیلنج تھا تاہم ہماری ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور میچز میں مکمل نظم و ضبط رہا۔