کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان فشر فوک فورم اور ابرہیم حیدری کے ماہی گیروں نے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں کرپشن کے خاتمے اور الیکشن کرانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کراچی کے صدر مجید موٹانی نے FCS میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں بھی جمہوریت کی بات کریں کیونکہ الیکشن نا ہونے کی وجہ سے ماہیگیر بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر نویدِ عباسی اور اس کی ٹیم FCS میںکھلے عام کرپشن کررہے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ تباہ ہو رہا ہے لہٰذا ہم سندھ حکومت سے فشرمینز کوآپریٹر سوسائٹی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فشر فوک فورم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایوب شان نے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو اس ادارے FSC کی ملکیت سے محروم کردیا گیا ہے ۔