امریکامیں نکوٹین بیگ فروخت کرنے کی اجازت

56

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں پہلی بار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نکوٹین پاؤچ کی بطور محفوظ پروڈکٹ کے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے زائن نکوٹین پاؤچ پروڈکٹس کا وسیع پیمانے پر سائنسی جائزہ لینے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نکوٹین کے پاؤچ کو صارف کے مسوڑھوں اور ہونٹوں کے درمیان رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائن نیکوٹین پاؤچ کی مصنوعات صحت عامہ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس میں خطرات ، فوائد ، صارفین کے موجودہ استعمال اور مصنوعات کی تیاری کے لیے سہولیات اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی لنگز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔ لنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ ہمیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے کہ ادارے نے ان مصنوعات کی اجازت دی جو غیر قانونی طور پر مارکیٹوں میں موجود ہے۔