سراج الحق کل جامعہ اسلامیہ کی سالانہ تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کریں گے

7

کراچی (پ ر) جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن شاہ لطیف ٹائون ضلع ملیر کی بارویںسالانہ اور تیسری ختم بخاری شریف ،تخصص فی الفقہ والافتاء وتکمیل قرآن مجیدکل بروز اتوار موخہ 19جنوری عصر تا عشاء بمقام جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن ،جامع مسجد سلیمان سیکٹر 17Cشاہ لطیف ٹائون نزد نیشنل ہائی وے ملیر منعقد ہوگی ۔سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی سراج الحق سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ہونگے جبکہ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے صدر شیخ الحدیث وقرآن مولانا عبدالمالک خصوصی خطاب کریںگے۔