کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

132
جیلوں میں قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ 

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ انتہائی مطلوب دہشتگرد اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج کے اہم رکن مفتی نورولی عرف ابو عاصم کے گروپ سے ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم نے کمانڈر محمد امیر محسود کے حکم پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں حصہ لیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن منتقل ہوگیا تھا۔ اس دوران وہ کراچی سے بار بار وزیرستان جا کر فتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی معاونت کرتا رہا۔

ملزم کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ بھی فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو افغانستان سے پاکستان میں عسکری کارروائیوں کے لیے سرگرم رہا۔